شوگر:آپ نے جوکتاب لکھی تھی،اُس کے بارے میں بائیں؟

عبدالستارایدھی :فرانس سےکچھ لوگ آئےتھے جوعمران خان کی سسُرکی کمپنی سےتعلق رکھتےتھےوہ مجھ پرکتاب لکھناچاہتےتھے لیکن مجھےعمران خان کی حمایت پرقائل کرناچاہا۔ میں نےعمران خان کاساتھ نہیں دیا تووہ ناراض ہوگئے پھرتہمینہ درانی آئیں ضدی طعبیت کی ہیں لیکن بہت مخلص اورساتھ دینےوالی خاتون ہیں۔

شوگر:لیکن اب انہوں نے ایک اچھا کام شروع کیا ہےکہ جن عورتوں کےچہروں پرتیزاب ڈال دیاجاتا ہےیہ اُن کی مدد کرتےہیں شوگر:کیا آپ نےاس سلسلے میں کوئی مدد کی؟

عبدالستارایدھی : نہیں میری مدد صرف اتنی ہےکہ ان کومیرے کارڈ اور نمائندگی کی وجہ سے ویزا دے دیا گیا۔

شوگر:ہماراخیال تھا کہ آپ مزید شادیاں کریں گے لیکن محسوس ہوتا ہےکہ اب ایسا کوئی ارادہ نہیں لگتا؟

عبدالستارایدھی : اب میں عورت کےقابل نہیں رہا لیکن اگراِس مشن سےلگن رکھنے والی لڑکی مل جائےتوضرور شادی کرلوں گا تاکہ فاؤنڈیشن کاکام آگےپڑھے۔

شوگر:آپ شادی نہ کرنےکا فیصلہ اس وجہ سے کررہے ہیں یا ذیابیطس کی وجہ سے؟

عبدالستارایدھی:اس وجہ سے بھی اورمیری صحت اب ایسی نہیں رہی،اثرات تو آتے ہیں ناں

شوگر:اب تو’’کمزوری‘‘کا بھی بہت اچھاعلاج موجود ہےاورذیابیطس کا بھی لیکن ایلوپیتھک علاج سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ میں بحیثیت ایک ڈاکٹرکے ایک اہم بات آپ کے گوش گزار کرناچاہتا ہوں کیونکہ میں آپ کے بارےمیں کوئی خبر ہو بڑے شوق سے پڑھتاہوں لیکن یہ لگتا ہےکہ آپ میڈیکل ریسرچ سے فائدہ نہیں اٹھارہے۔ آج جو چیزیں میں آپ کو پڑھنےکلیے دے کے جارہا ہوں،آپ اس پربھی سوچیں۔ میں سمجھوں گاکہ اگرآپ ذیابیطس کے ایک اچھےعلاج پرلگ گئےتو یہ بڑی خدمت ہوگی اوراس قوم کوآپ مزید30,25سال مل جائیں گے

عبدالستارایدھی :
لیکن ایلوپیتھک ادویہ پراِس وجہ سے بھروسہ نہیں کے اس کا سائیڈافیکٹ بھی ہو سکتا ہے، میں26سال سے صرف ٹیگراٹول لیتا ہوں میں اگر نہیں کھاؤں تو آدھے سرکادرد ہوجاتا ہے

شوگر:دیکھیں!اِس دوا کی وجہ سے آپ کو افاقہ رہتا ہے،اسی طرح شوگر کی بہت سی ادویہ ہیں جن سے آپ کا منہ کڑوانہیں رہےگا۔ ہم چاہتےہیں قوم کے اس معمارکا منہ میٹھارہے،’کاکیچہ‘کی وجہ سے کڑاوا نہ رہے۔24گھنٹے میں 1گولی ڈائنل کی،وہ بھی صرف سوا روپے میں،اگرآپ باقاعدگی سےلینا شروع کردیں تو سمجھوں گاکہ یہ ساری زندگی میرا سرمایہ رہے گا کہ میں نےآپ کو ڈاکٹرعلاج کے لیے قائل کیا تھا۔

عبدالستارایدھی :
اللہ نےمجھ سے بہت کام لیا اور اللہ تعالیٰ کا بڑا شکر ہے اب تو بیوی،3بچیان،2بیٹے 6اورایدھی تیار ہوگئے ہیں۔ شوگر:اللہ آپ کا سایہ سلامت رکھے،آپ کی ذات سے قوم کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ لوگ آپ کودیکھ کانسپائر ہوتے ہیں۔اِس وقت آپ دنیا میں نمبر 1پوزیشن پر ہیں،دنیا آپ کومانتی ہے اور میرےخیال میں اس سال آپ کو نوبل پرائز بھی مل جائےگا۔ عبدالستارایدھی :مجھے قوم نے اتنا کچھ دیا ہےکہ مجھے نوبل پرائزکی ضرورت نہیں،دبئی کی شیخ نے بھی اوراب سُنا ہےکہ اُردن والےبھی ایسا کرنا چاہیے ہیں۔

شوگر:بس ہم اِس خیال سےآپ کوچھوڑ کر جارہے ہیں کہ آپ ڈاکٹرعلاج کرانےکی طرف لازمی سوچیں گے۔ بہتر سے بہترڈاکٹر ڈھونڈیں کیونکہ ہمیں آپ کی بہت ضرورت ہنے اور ہم آپ کو بہتر سے بہتر حالت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔اگر آپ 1گولی روزانہ کھائیں تو آپ کو منہ میں ’کا کیچہ‘رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،ہم چاہتے ہیں آپ خوش رہیں کیونکہ آپ نے اللہ کےاتنے لوگوں کا دل خوش کیا ہے۔اللہ آپ کا دل بھی خوش رکھے کیونکہ جواللہ کے بندوں کا اس قدربھلا کرتا ہے اللہ اس کابھی اتنا ہی بھلا کرتا ہے۔

عبدالستارایدھی: یہ اللہ کا ہی کام ہےمیرا توکچھ کمال نہیں۔

Page:  | 2 | 3 | 4 | 5 | 6